ستاروں کی جھرمٹ میں کان فلم فیسٹیول 2023 کا آغاز

فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ 'کان فلم فیسٹیول' سج گیا ہے۔ 

 کان فلم فیسٹیول کی اوپننگ اداکار جانی ڈیپ کی فلم 'جین ڈی باری' سے ہوئی۔

چینی اداکارہ فین بنگ بنگ ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر رہی ہیں۔

76واں کان فلم فیسٹیول 27 مئی تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں امریکی ادار مائیکل ڈگلس کو اعزازی 'پام دور' ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 

برطانوی اداکارہ ہیلن میرن نے بھی تقریب کی رونق بڑھائی۔

پرستار اپنے پسندیدہ ستاروں کو دیکھنے کے لیےبےتاب ہیں۔ 

اداکار ریڈ کارپٹ پر فوٹوگرافرز کے لئے پوز کرتے ہوئے۔
 

اداکار جانی ڈیپ نے فلم 'جین ڈی باری' میں ایک بادشاہ کا کردار ادا کیا ہے۔

بارہ روزہ فیسٹیول میں فلموں کی نمائش، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہوں گی۔

اداکار مائیکل ڈگلس اور کیتھرین ڈینیو اسٹیج پر۔ 

اداکار جانی ڈیپ مداحوں کے ساتھ تصویریں بنواتے ہوئے۔