کرونا وائرس سے ایسٹر کی خوشیوں کو گہن لگ گیا
اسرائیل جہاں ایسٹر کا تہوار بڑھ چڑھ کر منایا جاتا ہے وہاں کرونا وائرس کے سبب تمام چرچ بند پڑے ہیں اور اتوار کو ایسٹر کے موقع پر بھی لوگوں کو چرچ کے بند دروازوں پر ہی عبادت کرنا پڑی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایسٹر کے موقع پر بھی لوگوں نے چرچ کا رخ نہیں کیا جب کہ ایسٹر پر ہونے والی تقریب کو آن لائن نشر کیا گیا۔
جرمنی میں خواتین ایسٹر کے موقع پر روایتی لباس زیب تن کرکے عبادت میں دن گزارتی ہیں۔
امریکی شہر نیویارک کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر ہے۔ اس شہر میں لوگوں نے گھروں پر رہ کر ہی خصوصی پکوان کا اہتمام کیا۔
امریکہ میں کیلیفورنیا میں بھی لوگوں نے گھر پر رہتے ہوئے ایسٹر منایا اور ایک دوسرے کو فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے مبادکباد دی۔
پولینڈ کے گرجا گھروں میں ہونے والی دعائیہ سروس اور ایسٹر سے جڑی دوسری تقریبات کو موبائل فون کے ذریعے دوسروں تک پہنچایا گیا۔
اسرائیلی شہر یروشلم کے گرجاگھروں میں بھی ایسٹر کے موقع پر سناٹا چھایا رہا اور گتنی کے چند افراد نے ہی یہاں آکر تقریبات میں حصہ لیا۔
بلغاریہ کے دارالحکومت میں کچھ عقید مندوں نے پام سنڈے سروس کی تقریبات گولڈن دومڈ ایلیگزینڈرا نیوسکی گرجا گھر میں منائیں لیکن ان افراد کی تعداد نہایت کم تھی۔
فرانس میں چاکلیٹ ایسٹر کیک بہت اہتمام سے منایا جاتا ہے۔ اس بار پیرس کے ایک ہوٹل میں پارسیوں کے اسپتال کے عملے کے لیے ایسٹر کیک تیار کیے گئے۔
اٹلی میں سخت لاک ڈاؤن کے باعث بہت چھوٹے پیمانے پر ایسٹر کا تہوار منایا گیا۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے ایک ریلی کا بھی اہتمام کیا۔