دنیا کے مختلف ممالک میں نوروز کے رنگ
نوروز ایرانی کیلنڈر کے نئے سال کے ساتھ ساتھ موسم بہار کا بھی پہلا دن ہوتا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قدیم فارسی تہوار نوروز کی تقریبات کے دوران لوگ ایک مزار میں اکھٹے ہیں۔
نوروز کے دن ایران بھر میں پرمسرت تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
نوروز کاشمار دنیا کے قدیم ترین تہواروں میں کیا جاتا ہے۔
نوروز کے موقع پر کابل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
نوروزکا دن عام طور پر 21 مارچ کے آس پاس منایا جاتا ہے۔
ترکی کے سب سے بڑے شہروں میں سے ایک دیار باقر میں نوروز کا جشن منایا جا رہا ہے۔
ایک افغان لڑکا کابل میں کینڈی فلاس فروخت کر رہا ہے۔
نوروز ایران اور افغانستان کے علاوہ پاکستان، آزربائیجان، البانیہ، جارجیا، ,بحرین، ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان، کرغستان اور قزاقستان میں بھی منایا جاتا ہے۔
یہ تہوار زیادہ تر ان برادریوں میں منایا جاتا ہے جن کے آباو اجداد کا تعلق ایران سے تھا۔