چین میں ہلاکت خیز زلزلہ

چین کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 391 ہو گئی ہے۔

អ្នកស្រី លី សំបូរ កាល​ពី​កុមារភាព​រស់នៅ​ជំរុំ ខាវ អ៊ីដាង ព្រំដែន​ខ្មែរ​ថៃ កាល​ពី​ដើម​ទសវត្សរ៍​ឆ្នាំ​១៩៨០។ (រូបថត​ផ្តល់​ឲ្យ)

زلزلے سے 12 ہزار گھر تباہ اور 30 ہزار کو نقصان پہنچا۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق زلزلے سے تقریباً 1800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹی وی چینل 'سی سی ٹی وی' کے مطابق یوننان میں گزشتہ 14 سالوں میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔

چین کی حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں خیمے، پانی و خوراک کے علاوہ دیگر امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔

امدادی کارکن زخمیوں کو اسپتال لے جا رہے ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

زلزے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

زلزلے سے کئی سڑکیں بھی تباہ ہوئیں اور مختلف علاقوں کا ایک دوسرے سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

زلزلے میں مقامی رہائشیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے سے کئی عمارتیں بھی منہدم ہو گئیں۔