چین کے نئے قمری سال کا آغاز

چیک جمہوریہ میں چین کے نئے قمری سال کے موقع پر شائقین خصوصی شو سے محضوظ ہو رہے ہیں۔

سنگاپور کے اکوئریم یا آبی جانوروں اور پودوں کی جگہ میں ایک فنکار خصوصی شو پیش کر رہا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے قمری سال کا استقبال جشن منا کر کیا جاتا ہے۔

ہر قمری سال کی نشاندہی مختلف جانوروں جیسا کہ چوہا، چیتا، خرگوش، ڈریگن، گھوڑا، بکری، سانپ اور بندر وغیرہ سے کی جاتی ہے۔

 اس برس نئے چینی سال کو ’’بکرے کے سال‘‘ کے طور پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔

اس دوران چالیس روزہ جشن بہار بھی منایا جاتا ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے لیے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں۔

چینی بروج میں بکرا آٹھواں برج ہے اور اسے امن اور محبت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔