چین میں نئے قمری سال کے جشن کی تیاریاں

چین میں نئے قمری سال کے جشن کی تیاریاں عروج پر ہے۔

چین میں نیا قمری سال 28 جنوری کو شروع ہو رہا ہے۔

چینی کلینڈر کے لحاظ سے یہ سال ایئر آف دا روسٹر یعنی مرغ کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

نئے سال کا استقبال آتشبازی، جشن، دعوتوں اور ایک دوسرے کے گھروں میں جا کر مبارکباد دینے سے شروع کرتے ہیں۔

چین میں نئے سال کو بہار کے جشن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

نئے سال کے موقعے پر پورے بیجنگ کو فانوس، قمقموں اور دیگر طرح سے سجایا جا رہا ہے۔

نئے قمری سال کے جشن کے سلسلے میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کے لیے مختلف مقامات کا سفر کرتے ہیں۔

ہر قمری سال کی نشاندہی مختلف جانوروں جیسا کہ چوہا، چیتا، خرگوش، ڈریگن، گھوڑا، بکری، سانپ اور بندر وغیرہ سے کی جاتی ہے۔