تصاویر: دنیا بھر میں کرسمس کا جشن

فلسطین کے شہر بیت الحم میں واقع تاریخی 'چرچ آف نیٹیویٹی' میں کرسمس کی شب ہونے والی خصوصی دعائیہ تقریب میں شریک خاتون موم بتیاں جلا رہی ہیں۔ یہ چرچ اس مقام پر واقع ہے جہاں روایات کے مطابق حضرت عیسیٰ کا جنم ہوا تھا۔
 

پاکستان کے شہر کراچی کے ایک گرجا گھر میں مسیحی کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔

چلی کے ایک ساحلی علاقے میں سانتا کلاز کا بھیس بدلے کشتی پر سوار ایک شخص لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔
 

بلغاریہ کے شہر صوفیہ کے سینٹ الیگزنڈر نیوسکی کیتھیڈرل میں ایک خاتون موم بتی اٹھائے کرسمس کی عبادت میں شریک ہے۔

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی نامی ساحل پر تعینات ایک غوطہ خور سانتا کلاز کا لباس پہنے دور بین سے تیراکوں اور ساحل پر موجود افراد پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شہری کرسمس کے سامان سے سجی ایک دکان پر موجود سانتا کلاز کے کھلونے دیکھ رہے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک سوئمنگ کلب کے ارکان سخت سردی میں جھیل اورانکے میں  سالانہ روایتی کرسمس غسل کر رہے ہیں۔
 

برطانیہ کے شاہی خاندان کے ارکان کرسمس کی سروس کے بعد گرجا گھر سے روانہ ہورہے ہیں۔
 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع غیر ملکی افواج کے ہیڈ کوارٹرز میں امریکی فوج کے اہلکار کرسمس عشائیے سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
.

انڈونیشیا کے دوسرے بڑے شہر سورا بایا میں مسیحی افراد ایک اسٹیڈیم میں ہونے والی کرسمس کی دعائیہ تقریب میں شریک ہیں۔
 

ملائیشیا کے ایک شاپنگ مال میں سانتا کلاز کا روپ دھارے ایک شخص کرسمس کے دن ایک بچی کو تحفہ دے رہا ہے۔
 

بھارت کے شہر لکھنؤ کے سینٹ جوزف گرجا گھر میں ایک بچی کرسمس کی سروس کے دوران دعا مانگ رہی ہے۔