کرونا وائرس سے موسم بہار کے پھول بھی اداس

شہر لاہور میں بہار کی آمد کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی پنیریاں اب پھول دار پودے بن چکی ہیں۔ مگر ان رنگ برنگے پھولوں اور بل کھاتی نازک ٹہنیوں کو سنوارنے اور گرمی کی بڑھتی شدت میں پانی کا چھڑکاؤ کرنے والا کوئی نہیں۔

شہرِ لاہور میں واقع مین بلیوارڈ پر سڑک کنارے پھول دار پودے لگائے گئے ہیں۔ 

لاہور کے مال روڈ پر لگائے گئے گملوں میں بہار کے رنگ عروج پر ہیں۔

لاہور کی میاں میر نہر پر رکھے گئے گملوں میں رنگ برنگے پھول کِھل چکے ہیں۔ جن کے درمیان میں انڈر پاس دیکھا جا سکتا ہے۔

مین بلیوارڈ پر رکھے گئے اسٹینڈز پر ہر موسم کے حساب سے الگ پودے لگائے جاتے ہیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں سڑک کنارے رکھے گئے گملوں میں خوبصورت پھول کھلے ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں لاہور کا چڑیا گھر بھی بند ہے جب کہ باہر لگے پھول اپنا حسین جلوہ دکھا رہے ہیں۔

لاہور کا مال روڈ جس کے درمیان میں موسم بہار کی مناسبت سے پودے لگائے گئے ہیں۔

لاہور کا مال روڈ موسم بہار میں بھی کرونا وائرس کی وجہ سے سنسان ہے۔

مال روڈ کا ایک اور منظر۔

کنال پُل پر رکھے گئے گملے جن میں موسم بہار کی آمد پر خوشبو دار پھول کِھل چکے ہیں۔

لاہور میں چیئرنگ کراس پر واقع پنجاب اسمبلی موسم بہار میں کھلنے والے پھولوں کے پس منظر میں دیکھی جا سکتی ہے۔

کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے مال روڈ پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

لاہور کی اکثر سڑکوں پر فیس ماسک فروخت کرنے والے بھی موجود ہیں۔