افغانستان میں غیر معیاری و ناقص اشیا کے خلاف کریک ڈاؤن

Your browser doesn’t support HTML5

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 20 ٹن سے زائد غیر معیاری، ناقص اور ایکسپائر شدہ خوراک و ادویات جمع کر کے جلائی گئیں ہیں۔ محکمۂ صحت کے مطابق ملک میں زیادہ تر بچوں کی بیماریوں کی وجہ غیر معیاری مصنوعات کا استعمال ہے۔ اس بارے میں شہری کیا کہتے ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں۔