امریکہ: ڈیلاس میں کشیدگی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

رواں ہفتے ہی ایک بار پھر دو مختلف علاقوں میں سیاہ فام مردوں کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تھے۔

ڈیلاس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براؤن کا کہنا ہے کہ 11 پولیس اہکاروں کو سنائپرز نے ’اندھا دھند فائرنگ‘ کر کے زخمی کیا گیا جن میں سے پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے‘۔

ڈیلاس پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

فائرنگ کا یہ مہلک واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب چند گھنٹے قبل ہی صدر براک اوباما نے قانون نافذ کرنے والوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے اندر موجود نسلی امتیاز رکھنے والوں کو ہٹا دیں۔

پولیس اہلکاروں کو ایک مظاہرے کے دوران دو ماہر نشانہ بازوں کی طرف سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

جیسے ہی گولیاں چلیں تو لوگ خود کو بچانے کے لیے بھاگے۔

امریکہ میں سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس کے مبینہ تشدد کے واقعات کے بعد عوامی سطح پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوا ہے۔