دُنیا بھر سے منتخب تصاویر

ویٹرن موٹرسائیکل کلب کے ممبران امریکی جھنڈے تھامے یو ایس میرین کے کرسٹوفر اورلینڈو اور ان کے گیارہ ساتھیوں کی ہلاکت پر میمیوریل سروس کی تقریب میں موجود ہیں، جو جزیرہ ہوائی کے قریب دو ہیلی کاپٹروں کے تصادم میں ہلاک ہوگئے تھے

یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر واقع آئڈومینی قصبے میں موجود پناہ گزینوں کی جانب سے زمین پر درج پیغام جس میں سرحد کھولنے کی اپیل کی گئی ہے

ارجنٹائن میں حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کے تحت سرکاری اخراجات میں کٹوتیوں اور ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے پر صدر موریسیو مارسی کو مختلف لیبر یونینوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اینیمل ڈیفینڈرز انٹرنیشنل کی جانب سے پیرو اور کولمبیا میں مختلف سرکسوں سے تحویل میں لیے گئے 33 شیروں کو واپس جنوبی افریقہ بھیجا جا رہا ہے

یروشلم میں گُڈ فرائیڈے پر آرتھوڈکس عیسائیت کے ماننے والے ہاتھ میں صلیب اٹھائے جلوس نکال رہے ہیں

اولمپک کی مشعل کو کشتی کے ذریعے سوئٹزرلینڈ میں اولمپک عجائب گھر لے جایا جا رہا ہے

ٹوکیو میں سینسوجی بدھ مت عبادت گاہ میں کرائنگ بے بی کانٹیسٹ میں ایک سومو پہلوان بچے کو اٹھائے ہوئے ہے جبکہ ریفری ماسک پہن کر بچے کو رلانے کی کوشش کر رہا ہے

پرتگال میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی جانب سے آن لائن کیب سروس UBER کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں تین سے چار ہزار ٹیکسیوں نے حصہ لیا۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جمعے کی نماز کے بعد ہونے والے احتجاج میں شریک ایک کشمیری مسلمان بھارتی پولیس کی جانب سے پھینکے جانے والے پتھر سے بچ رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے

چین کے شہر شین یانگ کے ایک اسکول کے طلبہ کے درمیان شطرنج کا مقابلہ جاری ہے

بھارت میں گرمی کے ستائے ہوئے افراد ممبئی کے ساحل پر پانی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں

سری لنکا کا ایک دیہاتی اپنے کھیت میں مصروفِ عمل ہے

ابوظہبی کے ساحل پر ہونے والے الغربیہ واٹر اسپورٹس میلے میں اماراتی بچیاں اپنا روایتی زیور پہنے مسکرا رہی ہیں

شمالی اسپین، بہار کے موسم میں لہلاتے پیلے پھولوں نے زمین کو سجا رکھا ہے