خیبرپختونخوا کی پہلی صحرائی جیپ ریلی

جمعے کو میلے کا پہلا دن تھا۔ پہلے روز آف روڈ جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ 

ریلی کا آغاز ڈیرہ شہر سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یارک نامی علاقے سے ہوا۔ 

ریلی کے افتتاحی روز ٹاپ کوالیفائی راؤنڈ ہوا اور ریلی میں 70 سے زائد مرد و خواتین ماہر ڈرائیورز نے حصہ لیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والی ریلی مجموعی طور 120 کلومیٹر فاصلے پر مشتمل ہے۔

ریلی میں نادر مگسی، صاحبزدہ سلطان، بابر خان، تشنہ پٹیل، سلمہ مروت، ماہم شیراز اور زین محمود سمیت نامور ڈرائیورز نے شریک ہیں۔

ڈیرہ جات میلے کے دوسرے روز موٹو کراس بائیک ریس بھی منعقد ہو گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر یحییٰ اخونزادہ کا کہنا تھا کہ ایسے بڑے ایونٹس مزید بھی ہوں گے۔
 

یحیی اخونزادہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے سیاحت اور ثقافت دونوں کے فروغ ملے گا۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے کمشنر کے بقول یہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کی پہلی صحرائی ریس ہے۔

ریلی میں فور بائی فاور کیٹیگری کی جیپس اور گاڑیاں استعمال کی گئیں۔
 

ریلی کے دوران ڈرائیورز کو چند خطرناک موڑ بھی عبور کرنا تھے۔