’جو حقوق آپ کو پیدا ہوتے ہی مل گئے تھے ہمیں اس بل کے بعد ملے‘ شہزادی رائے

Your browser doesn’t support HTML5

ٹرانسجینڈر کے حقوق کے لیے سرگرم شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل پر تنازعہ سیاسی نوعیت کا ہے جس کا نقصان صرف خواجہ سرا کمیونٹی اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیسہ لگا کر چلائی گئی مہموں کی وجہ سے خواجہ سراؤں کی جان کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور بہت سوں کا روزگار چھن گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس بل کو سیاسی رنگ دے کر خواجہ سراؤں کے حقوق کی جدوجہد کو بیس سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔