امریکہ میں خشک سالی کے خطرات

کیلی فورنیا میں 1500 کے قریب چھوٹے بڑے آبی ذخائر ہیں جن میں سے نصف کی سطح کم ہو رہی ہے۔

اوروول جھیل ریاست کیلی فورنیا کا دوسرا بڑا آبی ذخیرہ ہے جس میں پانی کی سطح کم ہو کر اس کی گنجائش کے 35 فی صد تک آ چکی ہے۔

جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے وہاں سیاحوں کے لیے چلنے والے کشتیاں بھی لنگر انداز کر دی گئی ہیں۔

پانی کی سطح کم ہونے سے اوورل جھیل پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

جھیل میں پانی کم ہونے سے پن بجلی کے منصوبوں کے ذریعے بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

گزشتہ برس اوورل جھیل کے قریبی جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پہلے ہی یہاں سیاحتی شعبے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین کے مطابق اوروول جھیل میں اس برس پانی کی سطح میں ریکارڈ کمی واقع ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے ذریعے بجلی کی پیداوار میں کمی کے پیشِ نظر کیلی فورنیا میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3500 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل کر لی گئی ہے۔

اوورل جھیل کے علاوہ کیلی فورنیا اور دیگر ریاستوں میں بھی آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔

ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کی الزبتھ جھیل اس سے قبل خشک ہوچکی ہے۔ 

ریاست نیواڈا میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک سالی کے خطرات درپیش ہیں۔ 

 لاس ویگاس کی ایک قریبی جھیل پر بنے ڈیم میں بھی پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔