امریکہ میں شدید برفانی طوفان

امریکہ کے شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں منگل کو شدید برفانی طوفان آیا۔

امریکہ کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری اور طوفانِ باد و باراں کے پیش نظر حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں کارکن کیپیٹل ہل کے قریب برف ہٹانے جا رہے ہیں۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس برفانی طوفان کی وجہ سے بدھ کو بھی صورتِ حال خراب رہے گی۔

طوفان سے متاثرہ ریاستوں اور شہروں میں حکام نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں پر آنے سے گریز کریں اورصورت حال بہتر ہونے تک گھر پر ہی رہیں۔

نیویارک شہر، فلاڈیلفیا، بوسٹن اور دوسرے کئی علاقوں اور شہروں میں اسکول بند کر دیے گئے۔

طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہو گئی۔

موسمیات کے قومی ادارے نے پنسلوانیا، نیوجرسی، نیویارک، کنیٹی کٹ، رہوڈ آئی لینڈ ، میسا چوسٹس، نیو ہیمشائر اور مین، کی ریاستوں کے لیے طوفانی جھکڑوں کی پیش گوئی کی ہے۔

توقع کی گئی تھی کہ نیویارک شہر میں ایک سے دو فٹ تک برف پڑے گی اور 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی جھکڑ چلیں گے۔

میساچوسٹس سے ڈیلا ویئر تک کے ساحلی علاقوں میں سیلابی ریلوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔