دنیا بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں

پاکستان کے شہر کراچی میں خواتین جیولری کی خراداری کر رہی ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے بازاروں میں بھی شہریوں کا رش ہے۔

مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں عید الفطر کی آمد سے قبل پارک کو سجایا گیا ہے۔

یروشلم کے بازار میں بھی عید کی مناسبت سے شہریوں کا رش موجود ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبابد میں خواتین مہندی لگوا رہی ہیں۔ 

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید سے قبل بازار میں شہریوں کا رش ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں شہری خریداری میں مصروف ہیں۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں بھی مسلمان عیدالفطر کی تیاری میں مصروف ہیں۔

غزہ میں بے گھر فلسطینی عید سے قبل روایتی میٹھا تیار کر رہے ہیں۔

ایران میں عید الفطر کی مناسبت سے چاکلیٹس فروخت کی جا رہی ہیں۔

سوڈان میں بھی شہری عیدالفطر کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے لوگ عیدالفطر منانے کے لیے اپنے آبائی شہروں کا رخ کر رہے ہیں۔