یورپ میں شدید گرمی کی لہر

محکمہ موسمیات کے ماہرین شمالی افریقا سے چلنے والی غیر معمولی گرم ہواؤں کو یورپ میں ہیٹ ویو کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

شدید گرمی کے باعث انسانی جانوں کو لاحق خطرات کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

ماہرین گرمی سے بچنے کے لیے مشروبات کے زیادہ استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں۔

اسپین کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

پیرس میں لوگ گرمی سے بچنے کے لئے فواروں کے ٹھنڈے پانی سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

2003ء میں فرانس میں گرمی کی شدید لہر کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

گرمی کے اثرات سے بچانے کے لیے جانوروں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

روم میں گرمی کی حدت سے بچنے کے لئے چھتری کا استعمال مشہور ہے۔

گرمی سے بچاؤ کے لیے لوگ مختلف تدبیریں کرنے میں مصروف ہیں۔

بیلجیم میں شدید گرمی کے باعث جانور بھی ہلکان ہو رہے ہیں۔

گرمی سے بچاؤ کے لیے سوئٹزرلینڈ میں بچوں کو فواروں کا ٹھنڈا پانی میسر ہے۔

فرانس کی تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔