تالپور خاندان کی پہچان خیرپور کا 'فیض محل'

یہ محل 1798 میں میر سہراب خان نے تعمیر کروایا تھا جو تالپور خاندانوں کی پہنچان ہے۔

سن 1933 میں پیدا ہونے والے تالپروں کے آخری بادشاہ میر علی مراد خان تالپور (دوئم) کا قیام اس ہی محل میں رہا۔

خیرپور پاکستان کے قیام کے وقت تک ایک علیحدہ ریاست کے طور پر جانا جاتا تھا جو 1955 میں پاکستان کا حصہ بنا تھا۔

اس وقت یہ محل 16 سے زائد وسیع کمروں پر مشتمل ہے جس میں دربار، مہمان خانے اور کھانے کا کمرہ بھی شامل ہے۔

محل کے دربار میں فرنیچر، شکار کیے ہوئے جانور، اسلحہ، دستاویزات، توپ، سکے اور نادر تصاویر رکھی گئیں ہیں۔
 

محل کا مرکزی کمرہ 'دربار' کہلاتا ہے جس میں تالپور بادشاہوں کے زیرِ استعمال رہنے والی اشیا کو  رکھا گیا ہے۔

محل کے دربار میں آویزاں پرانے لیکن قیمتی فانوس آج بھی اس کی شان بڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔

محل کی دیوار پر موجود مختلف تصاویر بھی ماضی کی یاد تازہ کرتی ہیں۔

یہ محل اپنے خوبصورت اور پائیدار مغل فن تعمیر کا منہ بولتا شاہ کار ہے۔