برازیل فٹ بال ورلڈکپ: گیارہویں دن کی تصویری جھلکیاں
برازیل فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ بی کے کھیل میں آسٹریلیا اور اسپین کے کھلاڑی ایک دوسرے کے مقابل
برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ بی کے کھیل میں اسپین اور آسٹریلیا کے کھلاڑی مدّمقابل ہیں
آسٹریلیا کے مک گووان اسپین کے طرف سے کیے جانے والے گول پر افسردہ ہیں جبکہ اسپین کے کھلاڑی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
اسپین نے آسٹریلیا کوبرازیل فٹ بال ورلڈکپ کے مقابلے میں 0-3سے شکست دے دی
اسپین کے جوآن ماٹا نے 82 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی
نیدرلینڈ کے ڈی پے نے چلی کے خلاف 92 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 سے کامیابی دلائی
چلی کے کھلاڑی اور نیدرلینڈ کے کھلاڑی برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کے مقابلے میں ایک دوسرے کے مد مقابل
برازیل فٹ بال ورلڈکپ 2014کے مقابلے میں نیدرلینڈ نے چلی کو -0-1 سے شکست دی
چلی کے سانچیز اور نیدر لینڈ کے کیویٹ اور وی لار کھیل کے دوران ایک دوسرے سے بحث کر رہے ہیں
برازیل فٹ بال کے گروپ ایچ کے مقابلے میں الجیریا کے ہاتھوں شکست پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی افسردہ ہیں
الجیریا کے یاسین براہیمی جنوبی کوریا کے خلاف گول کرکے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں
الجیریا کے ہالیچی ہیڈر مار کے جنوبی کوریا کے خلاف گول کرتے ہوئے
الجیریا کے مدجانی اور جنوبی کوریا کے کو برازیل فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ایچ کے دوران مدّمقابل
امریکی کھلاڑی کلنٹ ڈیمپسی نے گول کر کے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
میچ کے 64ویں منٹ میں امریکی کھلاڑی جیروم جونز نے ایک شاندار کک پر گول کر کے میچ کو برابر کیا۔
پرتگال نے 'اسٹاپیج ٹائم' کے آخری تیس سیکنڈز میں گول کر میچ برابر کر دیا۔
پرتگال جرمنی کے خلاف اپنا پہلا میچ چار صفر سے ہارا تھا۔ دوسرے میچ میں اس نے ایک پوائنٹ لیا اور اسے اگلا میچ گھانا کے ساتھ کھیلنا ہے۔
امریکی گول کیپر ٹیم ہاورڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے۔