پانچویں 'کراچی لٹریچر فیسٹول' کا پہلا روز

'کراچی لٹریچر فیسٹول' کی شریک بانی اور 'آکسفورڈ یونیورسٹی پریس' کی منیجنگ ڈائریکٹر امینہ سید افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی ہیں

مصنفہ عظمیٰ اسلم خان کا ناول 'تھنر دین اسکن' سال کی بہترین 'فکشن' کتاب قرار پایا

فیسٹول کے پہلے روز ممتاز سفرنامہ نگار، ناول نگار اور براڈ کاسٹر مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ ہونے والی نشست کا منظر

لٹریچر فیسٹول میں بیرونِ ملک سے آنے والے ناول نگاروں کے ساتھ ہونے والی ایک نشست کا منظر

سابق سفارت کار اے جی نورانی کی کتاب 'دی کشمیر ڈسپیوٹ 1947' کی تقریبِ رونمائی

برطانیہ میں مقیم پاکستانی مصنفہ مونی محسن کے ساتھ ملاقات اور بات چیت بھی پہلے روز کے پروگرام کا حصہ تھی

ایک نشست کا منظر

'سب کے پیارے - فیض' کے عنوان سے ہونے والی نشست کے مقررین محمود جمال، باری میاں، فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ ہاشمی اور واجد جواد

پاکستان اور باقی دنیا کے سیاسی تعلقات پر ہونے والی مذاکرے کے شرکا: حسین ہارون، اشرف جہانگیر قاضی، ظفر ہلالی اور عمیر عزیز سید

سرکاری اسکولوں میں اصلاحات کے عنوان سے ہونے والی نشست میں پرویز ہود بھائے اور شہزاد رائے شریک ہیں

'جشنِ ادب' کے پہلے روز ہونے والی سرگرمیوں میں معروف فن کارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ ملاقات بھی شامل تھی

اردو کے ممتاز ادیب اور افسانہ نگار انتظار حسین کے ساتھ ہونے والی نشست کا عنوان ان کے پہلے ناول کے نام کی مناسبت سے "بستی - اور اس کے بعد" تھا