کراچی جشنِ ادب - تصویری جھلکیاں

ادبی میلے کی افتتاحی تقریب

اس بار میلے کے مرکزی مہمانوں میں پاکستانی نژاد برطانوی ناول نگار ندیم اسلم بھی شامل ہیں

’کراچی لٹریچر فیسٹول‘ میں پاکستان کے علاوہ 11 ممالک کے ادیب اور مصنف شرکت کر رہے ہیں

ادبی میلے کے پہلے روز "آج کا غالب" کے عنوان سے ہونے والے مذاکرے کے مہمان

ادبی میلے میں ایک وقت میں چھ، سات نشستیں ہورہی ہیں اور تمام میں شائقینِ ادب کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے

اس سال ادبی میلے میں 23 نئی کتابوں کی رونمائی ہوگی

'فیسٹول' کے پہلے روز ہونے والے پروگراموں میں اردو کے معروف سفرنامہ اور ناول نگار مستنصر حسین تارڑ کے ساتھ نشست بھی شامل تھی

اس بار یہ ادبی میلہ ساحلِ سمندر پہ واقع 'بیچ لگژری ہوٹل' میں ہورہا ہے

'لٹریچر فیسٹول' کے ساتھ کتب میلہ بھی جاری ہے

ایک نشست کا منظر

پہلے روز سماجی رضاکار عبدالستار ایدھی کی زندگی پر اطالوی زبان میں لکھی جانے والی ایک کتاب کی رونمائی بھی ہوئی

'کراچی لٹریچر فیسٹول' کے پہلے روز 'داستان گوئی' کی محفل بھی ہوئی جسے قدیم روایتی انداز میں منعقد کیا گیا

فیسٹول میں وقتاً فوقتاً تھیٹر پرفارمنس بھی ہوں گی