پیرس میں ریلی، عالمی رہنماؤں کی شرکت

فرانس میں انتہا پسندی کے خلاف اور حالیہ پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک ریلی منعقد کی گئی۔

دنیا کے تین درجن سے زائد ممالک کے رہنما اور اعلیٰ شخصیات اس ریلی میں شرکت کر رہی ہیں۔

ریلی کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تقریباً ساڑھے پانچ ہزار سے زائد پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مشتبہ حملہ آوروں کی طرف سے ایک اور علاقے میں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے کیے گئے آپریشن میں چار لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

سرچ آپریشن میں 88 ہزار سے زائد پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار شریک تھے۔

جریدے کے دفتر پر حملہ کرنے والے مشتبہ شدت پسندوں کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا گیا۔

فرانس کے صدر فرانسس اولاند نے پیرس میں ہونے والے ہلاکت خیز حملے کو "غیر معمولی بربریت" قرار دیا۔

گزشتہ بدھ کو پیرس میں ایک جریدے "چارلی ایبڈو" کے دفتر پر حملے شدت پسندوں کے حملے میں 12 افراد مارے گئے تھے۔