تصاویر: فرانس کے تاریخی نوٹراڈام گرجا گھر میں آتش زدگی
تاریخی کیتھڈرل میں آگ شام کے وقت بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھت اور ایک مینارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پیرس میں واقع تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں اچانک بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس سے اس قدیم عمارت اور سیاحت کے ایک اہم مرکز کو شدید نقصان پہنچا۔
فائرفائٹرز نے کہا ہے کہ آتش زدگی سے 800 سو سال پرانے گرجاگھر کی چھت اور ایک مینارہ گر گیا تاہم اس کے پتھروں سے بنے ڈھانچے کو تباہ ہونے سے بچا لیا گیا۔
ایک عورت اس خوفناک آگ کے خوف سے حیرت زدہ ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پیرس میں نوٹرڈیم پر شدید آتش زدگی کا منظر بہت خوفناک ہے۔
لوگوں کی بڑی تعداد افسوسناک واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کرتی دکھائی دی۔
نوٹرڈیم کی مخروطی چوٹی شعلوں میں گھری ہوئی نظر آ رہی ہے اور آگ کے شعلے اور دھواں چھت سے اوپر اٹھ رہا ہے۔
گرجا گھر سے بلند ہونے والے آگ کے شعلوں کو دور سے بھی دیکھا گیا۔
آگ بجھانے کا عملہ آگ مرکزی ٹاور کو آگ سے بچانے میں کامیاب ہو گیا جس پر گھنٹی نصب ہے۔
فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ تاریخی کیتھڈرل کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
حکام نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔