فرانس میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ

فرانس میں اتوار کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

اعتدال پسند امانیئول میکخواں اور انتہائی دائیں بازوں کی ماری لو پین مد مقابل ہیں۔

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند اپنا ووٹ پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ کر رہے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے لگ بھگ 67 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

اعتدال پسند امانیئول میکخواں پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔

انتہائی دائیں بازوں کی ماری لو پین ووٹ ڈالنے کے بعد پولنگ اسٹیشن سے باہر آ رہی ہیں۔

حالیہ دہشت گرد واقعات کے تناظر میں انتخابات کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت کی گئی ہے۔

پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہو کر شام تک جاری رہا۔

پچاس ہزار سے زائد اضافی پولیس اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں فوجی بھی مختلف مقامات پر تعینات کیے گئے ہیں۔