لاہور: مسیحیوں کی طرف سے مسلمانوں کے لیے مفت افطار

Your browser doesn’t support HTML5

ماہِ رمضان کے 30 دن مفت افطار۔ یہ پیغام ملتا ہے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں داخل ہونے والوں کو جہاں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود مسلمانوں کے لیے افطار کا انتظام کر رہے ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی اس خوب صورت مثال کے بارے میں مزید بتا رہی ثمن خان۔