پاکستان: مچھلی سے سرد موسم کا مزہ دوبالا

پاکستان میں ان دنوں موسم سرد ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہری تازہ مچھلی کھانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ 

مختلف شہروں میں مچھلیاں فروخت کرنے والے پوائنٹس اور ریستوران میں لوگوں کا رش ہے۔

شہری گھروں میں مچھلی پکانے سے زیادہ باہر جا کر کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

راولپنڈی کے ایک ریستوران میں مچھلی تیار کی جا رہی ہے۔ 

موسمِ سرما میں مچھلی فروخت کرنے والوں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔

سردیاں آتے ہی ملک میں مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کراچی میں ماہی گیر تازہ مچھلی کو بازار تک پہنچانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ 

ریستوران میں گرل اور فرائیڈ مچھلی سب سے زیادہ پسند کی جاتی ہے۔

مہنگائی کی وجہ سے مچھلی کے داموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ مچھلی کو فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔