جرمنی میں کاروبار زندگی جزوی بحال

جرمنی کے شہر میونخ میں گارڈن اسٹورز بھی کھل دیے گئے ہیں۔ ملازمین کئی ہفتوں بعد اپنے کام پر لوٹ آئے ہیں۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں درزی بھی بندشوں کے بعد کام پر واپس آ گئے ہیں۔ اکثر مقامات پر ماسک سینے اور فروخت کیے جا رہے ہیں۔

جنوبی جرمنی میں مشروبات کی دکانوں میں بھی گاہکوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

برلن کے پارکوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نظر آئی۔ جن میں سے کئی معاشرتی دوری برقرار رکھتے ہوئے ورزش کر رہے تھے۔

لوگوں نے احتیاطی تدابیر کو عادات میں شامل کرلیا ہے۔ اب وہ سینیٹائزر اور ماسک کا استعمال نہیں بھولتے۔

فرینکفرٹ ایئر پورٹ کے کھلتے ہی جنوبی افریقہ ائرویز کے مسافر اپنے اپنے ممالک روانہ ہوگئے۔

جرمنی کے اکثر ہوئی اڈوں پر مسافر طیاروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ دنیا بھر میں فضائی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا ہے۔