فرینکفرٹ کتب میلہ 2013ء

دنیا کا سب سے بڑا کتب میلہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہوتا ہے۔

رواں سال اس کتب میلے میں برازیل کو مہمانِ خصوصی کا اعزاز حاصل تھا.اور اس ملک کی ادبیات کو بھی میلے میں شامل کیا گیا۔

مجموعی اتفاق رائے کے مطابق میلے میں خاصی سرگرمی دیکھنے میں آئی۔

ایک خاتون کتابوں کو ان کی صحیح پوزیشن میں رکھ رہی ہے تاکہ آنے والے اسے با آسانی پڑھ سکیں۔

لوگوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور اپنی من پسند کتابوں میں کھوئی ہوئی نظر آئی۔

اس میلے میں تقربیاً 100 مختلف ممالک سے 7 ہزار 3 سو کتب فروش ادارے اور پبلشرز شریک ہیں۔

کتاب میلے میں آنے والے افراد کے مطابق اس قسم کے میلوں سے انہیں ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی کتب مل جاتی ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ ویسٹر ویلے اور برازیل کےنائب صدر مائیکل ٹیمر نے میلے کا افتتاح کیا۔

کتب میلے میں ریڈنگ، پرفارمنس اور کنسرٹ سمیت سیکڑوں ایونٹ رکھے گئے ہیں۔

اشاعت گھروں کے مالکان اور کتابوں کی تجارت کرنے والے افراد نے کتب میلے کی انفرادیت اور اہمیت پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔