حصولِ تعلیم آسان نہیں

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پرائمری سطح پر تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً 68 کروڑ ہے۔لیکن ان کو بھی متعدد مسائل کا سامنا ہے۔

بنیادی ڈھانچے، نصاب اور اساتذہ سے متعلق کمزوریوں کے علاوہ اسکولوں تک رسائی میں مشکلات بھی اُن وجوہات میں شامل ہیں جو حصولِ تعلیم کے عمل پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

دنیا بھر میں بچوں کی بڑی تعداد ان دشواریوں کے باوجود اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

طلبہ و طالبات سیلابی پانی سے گزر رہے ہیں۔

اس تصویر میں پانی میں اسکول جاتے ہوئے طلبہ و طالبات کا عکس
طالب علم سائیکل پر سوار ہو کر اسکول جا رہے ہیں۔
کشمیری بچے سری نگر میں اسکول سے گھر واپس آتے ہوئے ایک ندی کے اوپر بنے ہوئے تباہ شدہ پل کو پار کر رہے ہیں۔
حصولِ تعلیم کے دشوار راستے
ہیٹی میں ایک طالب علم اسکول سے واپسی پر سڑک کے راستے گھر کی طرف جا رہا ہے۔
انڈونیشیا کے ایک گاؤں میں بچے اسکول جانے کے لیے دریا کے اوپر بنے پل سے مشکل حالات میں گزر رہے ہیں۔