دنیا بھر میں 'گڈ فرائیڈے' کی تقاریب

دنیا بھر میں عیسائی آج 'گڈ فرائیڈے' منا رہے ہیں۔

گرجا گھروں میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

یہ دن حضرت عیسیٰ کو مصلوب کیے جانے اور ان کی اس عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ایسٹر 20 اپریل کو منائی جائے گی۔

پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح مسیحی برادری نے "گڈ فرائیڈے" مذہبی جوش و جذبے سے منایا۔

منیلا میں ایک شخص حضرت عیسی ٰ کی یاد میں مصلوب ہو کر عقیدت کا اظہار کر رہا ہے

روزوں کے ایام کا آخری جمعہ مسیحیوں کے نزدیک انتہائی مقدس ہے.

بعض افراد نے اپنے کاندھوں پر لکڑی کی بڑی بڑی صلیبیں بھی اٹھا رکھی ہیں۔

فلپائن میں گڈ فرائیڈے کی ایک تقریب

ایک پیروکار خاموشی سے زمین پر لیٹ کر گڈ فرائیڈے کے واقعات کی یاد منا رہا ہے۔