گریمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ

گریمی ایوارڈز کا 62واں میلہ نوجوان گلوکارہ بلی آئلش کے نام رہا۔ انہوں نے ٹاپ فور سمیت پانچ ایوارڈز اپنے نام کیے۔  ان کا میگا ہٹ گانا 'بیڈ گائے' سال کا بہترین گانا قرار پایا جب کہ وہ بہترین البم، سال کے بہترین گانے، بہترین آرٹسٹ اور ریکارڈ آف دی ایئر سمیت پانچ ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔  

گریمی میلے میں ایلویس کیسٹیلو بہترین روایتی پاپ ووکل البم کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ 

 

چک اسرائیلز کریگ ٹیری، جوس دیدوناٹو اور چارلی پورٹر کو بیسٹ کلاسیکل سولو ووکل البم کے لیے گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

جان کلوگور کو ان کی البم ریلے سن رنگز کے لیے بیسٹ انجینئرڈ البم اور کلاسیکل ایوارڈ دیا گیا۔

گوریا گینور کو ان کی البم ٹیسٹی مونی کے لیے بیسٹ روٹس گوسپل ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں بونی ریٹ اور جان پرن نے مختلف گانوں پر پرفارم کیا۔

گریمی ایوارڈز کی تقریب میں اوزی اور شیرون اسبونسے بھی شریک تھے۔

گریمی کی تقریب میں مختلف فنکاروں نے گانوں پر پرفارم کیا اور خود داد وصول کی۔

البم اومنی امریکن بک کلب کے لیے بہترین جاز اینزیمبل البم کا ایوارڈ برائن لینچ کو دیا گیا۔

کرسٹا ریور، گل روز (درمیان میں) جان برانسی کو ان کے البم پکر فینٹاسٹک مسٹر فوکس کے لیے بہترین اوپرا ریکارڈنگ ایوارڈ دیا گیا۔