جی سیون اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت
اجلاس میں شریک رہنما تجارتی تنازعات، برطانیہ کے یورپ سے انخلا سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسے وقت میں اجلاس میں شریک ہیں جب حال ہی میں انہوں نے چینی مصنوعات پر مزید ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی اجلاس میں شریک ہیں جہاں بریگزٹ پر بھی بحث ہوئی۔
اجلاس کے مقام سے کچھ فاصلے پر ماحولیاتی تبدیلیوں پر تحفظات رکھنے والے مظاہرین نے احتجاج بھی کیا۔
صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم نے اجلاس کے دوران ون آن ون ملاقات بھی کی۔
فرانس کے صدر نے اجلاس کا اہتمام ساحلی سیاحتی مقام بیراٹس میں کر رکھا ہے۔
صدر ٹرمپ اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ فرانس پہنچے تھے۔