ہیٹی میں شدید سمندری طوفان

لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں آنے والے سمندری طوفان کو میتھیو کا نام دیا گیا ہے۔

ہیٹی میں شدید سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کا جنوبی علاقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے اور ان کی چھتیں گر گئی ہیں۔

تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے مکینوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے ہیٹی میں آنے والے طوفان کو 2010ء میں آنے والے زلزلے کے بعد ملکی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے۔

یہ شدید طوفان باد و باراں کا سبب بنا جس دوران ہواؤں کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

سمندری طوفان اتنا شدید تھا کہ بجلی اور ٹیلی فون کے کھمبے زمین بوس ہو گئے۔

مواصلاتی رابطے ختم ہونے کی وجہ سے حکام اور ہنگامی امداد کے کارکنوں کے لیے یہ معلوم کرنا ممکن نہیں رہا کہ طوفان کی وجہ سے کتنا جانی نقصان ہوا ہے۔