سمندری طوفان ’میتھیو‘ سے تباہی

فلوریڈا کے گورنر رِک اسکاٹ نے گذشتہ دو دِنوں کے دوران بارہا اعلانات کرتے ہوئے اپنے حلقے کے لوگوں سے کہا ہے کہ طوفان کو سنجیدگی سے لیں۔

اس طوفان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ امریکہ میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں آنے والا سب سے شدید طوفان ہے۔

ہیٹی دور دراز کے متاثرہ علاقوں سے موصول ہونے والی تازہ تصاویر میں تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جمعرات کو تقریباً 15 لاکھ افراد کو جزیرے سے منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔

سمندری طوفان سے متاثر ہونے والے چرچ کی تباہی کا ایک منظر۔

تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے مکینوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔

ماہرین کی طرف سے یہ پیش گوئی سامنے آئی ہے کہ فلوریڈا تک پہنچے کے بعد یہ ساحلوں علاقوں میں تباہی کا موجب ہو گا۔

اس سے قبل امریکہ سے تیسرے یا اس سے زائد درجے کا ٹکرانے والا طوفان "ولما" تھا جو اکتوبر 2005 میں آیا تھا۔

ہیٹی میں آنے والے سمندری طوفان سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔