فلپائن میں طاقتور ترین سمندری طوفان سے تباہی
طاقتور ترین سمندری طوفان نے فلپائن میں مٹی کے تودے گرنے کے علاوہ عمارتوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بھی بنا ہے۔
ہائیان نامی سمندری طوفان سے فلپائن کے مرکزی شہر تاکلوبان میں شدید تباہی ہوئی ہے۔
تقریباً 220,000 آبادی والے شہر تاکلوبان میں مواصلاتی نظام تاحال بحال نہیں کیا جا سکا ہے۔
سمندری طوفان ہائیان کو فلپائن میں یولانڈا کا نام دیا گیا ہے اور یہ اب تک ریکارڈ کئے گئے شدید ترین سمندری طوفانون میں سے ایک ہے۔
طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔
صدر بینگنو اکینو کی جانب سے طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے لوگوں سے کی گئی اپیل کے بعد 37 صوبوں میں تقریباً 10 لاکھ افراد نسبتاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔
سمندری طوفان کے باعث درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے فوج اور امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کریں گے ہلاکتوں اور نقصانات سے متعلق اعداد و شمار میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ دور دراز علاقوں میں لوگوں کے لیے خوراک اور امداد پہنچا رہی ہے لیکن امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
سمندری طوفان کے باعث درخت گرنے سے سڑکیں بند ہو چکی ہیں۔