خواتین کے عالمی دن پر 'یوم حیا'

کراچی میں یوم خواتین کی مناسبت سے آٹھ مارچ سے قبل ہی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔

 

یوم حیا کے موقع پر پشاور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں نگالی گئیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین نے حجاب کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ مضبوط خواتین ہی مضبوط قوم کی معمار ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لیے مساوی حقوق، بہتر ملازمتوں اور کام کرنے والی جگہوں پر تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔ 

 

یوم حیا کے موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی 'یوم حیا'  ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

 

پشاور میں بھی عالمی یوم خواتین سے ایک دن قبل یوم حیا منایا گیا جس کے تحت مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں۔

'یوم حیا' کے نام سے مارچ کرنے والی خواتین  'میرا حجاب میری مرضی' کے نعرے لگاتی رہیں۔


 

کراچی اور پشاور کے علاوہ یوم حیا کے سلسلے میں اسلام آباد میں بھی ریلی نکالی گئی۔ 

لاہور میں ریلی کے شرکا کا نعرہ تھا 'طاقتور خواتین، طاقتور خاندان'

ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اسلام نے خواتین کو حقوق دیے ہیں۔ ریلیوں میں معاشرے کی ترقی میں خواتین کے کردار اور اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔

کراچی میں یوم خواتین کی مناسبت سے آٹھ مارچ سے قبل ہی تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔