کینیڈا کے جنگلات کی آگ سے امریکہ کی فضا آلودہ

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا دھواں امریکہ کے کئی علاقں میں پھیل گیا ہے۔

 نیو یارک میں بلند و بالا عمارتیں دھویں میں چھپ گئی ہیں۔

نیو یارک میں جارج واشنگٹن  برج پربھی اس کی وجہ سے دھند چھا گئی ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی کینیڈا کے جنگلات کی آگ کے دھوئیں کے اثرات سامنے ائے ہیں۔

 بعض امریکی ہوائی اڈوں پر دھوئیں کے سبب پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

نیویارک سمیت دھوئیں سے متاثرہ  شہروں میں بہت سےشہری فیس ماسک استعمال کر رہے ہیں۔

دھوئیں سے ڈھکا نیویارک شہر۔

نیویارک میں انتظامیہ کی ہیلتھ ایڈوائزری میں شہریوں کو ماسک کے استعمال کی تلقین کی گئی ہے۔

دھوئیں کے سبب نیویارک شہر میں ہر چیز دھندلی نظرآ رہی ہے۔

دھند کے سبب دن میں بھی شہری ہیڈ لائٹس آن رکھ کر سفر کر رہے ہیں۔

نیو یارک سے 150 کلو میٹر دور فلاڈیلفیا شہر میں بھی دھوئیں سے شہری متاثر ہوئے ہیں۔ 

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں دھوئیں کے سبب ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے دھند چھائی ہوئی ہو۔

نیویارک میں دھوئیں سے سورج کی روشنی بھی ماند پڑ گئی ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو فون کرکے آگ بجھانے میں مدد کی پیش کی ہے۔

کینیڈا کے صوبے کیوبک کے جنگلات میں لگ بھگ 150 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہےجس کے دھوئیں سے امریکہ کے کئی شہر متاثر ہوئے ہیں۔