نیوز بلیٹن 2021-28-12

Your browser doesn’t support HTML5

شام سات بجے کی خبریں خالد حمید کے ساتھ۔: پاکستان نے کہا ہے کہ اس نے رواں سال 12 ارب ڈالر سے زائد کے غیر ملکی قرضے ادا کیے ہیں اور پانچ برسوں میں تقریباً 55 ارب ڈالر کے قرض واپس کیے جائیں گے؛ بھارتی حکومت نے پیر کو مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے لئے بیرونِ ملک سے فنڈز حاصل کرنے کی اجازت کی تجدید سے انکار کر دیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن این ڈی اے ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں جس میں 2022 کے لیے فوجی اخراجات میں 768 ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔ مزید خبریں دیکھیئے اور سنیئے وائس آف امریکہ اردو کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر۔