مختلف ممالک میں گرمی کی لہر
روس میں اس وقت گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ ماسکو میں پیر کو درجہ حرارت 33 ڈگری تک پہنچ گیا تھا۔
جاپان میں شدید گرمی کی وجہ سے حکومت نے شہریوں کو ممکنہ بجلی کے بحران سے خبردار کیا ہے۔
یورپ میں بھی ہیٹ ویو جاری ہے۔ اسپین میں گرمی سے ستائے شہری پانی چہرے پر ڈال رہے ہیں۔
یورپی ملک لتھوینیا میں درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔
جرمنی میں شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر اور واٹر پارکس کا رخ کر رہی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ایک اسپتال میں شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔ اسپتال میں زیرِ علاج زیادہ تر مریض گرمی کی وجہ سے متاثر ہیں۔
امریکہ کی مختلف ریاستوں کو بھی شدید گرمی کا سامنا ہے۔
جاپان کے شہر ٹوکیو ایک اسٹیشن پر شہری گرمی میں ٹرین کا انتظار کر رہے ہیں۔
لندن میں گرمی سے بچنے کے لیے خاتون آئس کریم کھا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
فرانس میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی ہے۔
بیلجیئم میں گرمی سے چھٹکارا پانے کے لیے شہری سمندر کا رخ کر رہے ہیں۔