'ہمیں تنخواہ نہیں ملتی، کتابوں کے مطابق پیسے ملتے ہیں'

Your browser doesn’t support HTML5

بچوں کو کہانی سنانے کی تاریخ تو یقیناً انتہائی قدیم ہے۔ اگرچہ ادبی دنیا کے بے شمار قلم کار ناول اور افسانے تو لکھتے ہیں لیکن جب بات آتی ہے بچوں کے لیے کچھ لکھنے کی تو کم ہی نام سامنے آتے ہیں۔ ملیے پاکستانی نژاد امریکی خاتون حنا خان سے جو بچوں کے لیے کتابیں تحریر کرتی ہیں اور اب تک 20 سے زیادہ ناولز اور تصویری کہانیاں لکھ چکی ہیں۔ انہوں نے بچوں ہی کے ادب کو کیوں چنا؟ جانتے ہیں نخبت ملک کی اس رپورٹ میں۔