گھروں میں محصور افراد کی 'آن لائن دنیا'

فرانس میں ہومیو پیتھک اسکول پروگرامز کا آن لائن سلسلہ جاری ہے اور جدید آئی پیڈز اس کام میں ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔

چین کے شہر شنگھائی کے پرائمری اسکولز میں پڑھنے والے طلبہ نے آن لائن کلاسز لینا شروع کر دی ہیں۔

نوجوانوں نے فٹنس کلاسز بھی آن لائن لینا شروع کی ہیں۔ کرونا وائرس کے دنوں میں بھی فٹنس برقرار رکھنا ضروری ہے۔

اٹلی کے شہر میلان میں واقع تمام جم بند ہیں جب کہ رقص کی کلاسز بھی نہیں ہو رہیں مگر کچھ ڈانس ٹیچرز ریکارڈ شدہ رقص کی ویڈیوز کے ذریعے کلاسز جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ میں مختلف گرجا گھروں کی جانب سے آن لائن دعائیہ سروسز جاری ہیں۔ کرونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر نے گھرجا گھروں کو ویران کر دیا ہے۔

چین میں موسیقار لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پرفارم کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں بہت سی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹس کے ذریعے لائیو اسٹیریمنگ سینشز جاری ہیں۔

کرونا وائرس نے اسپتالوں اور کلینکس میں بھی تالے ڈلوا دیے ہیں ایسے میں لوگ  ڈاکٹرز سے آن لائن علاج کرا رہے ہیں جب کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت بھی آن لائن دی جا رہی ہے۔

ہانگ کانگ میں رومن کیتھولک چرچ نے عوام کو ان کے گھروں پر رہتے ہوئے دعائیہ سروسز اور عبادات کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

آن لائن سہولت کے تحت گھر دفاتر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ لوگ گھروں سے بیٹھ کر دفاتر کے آن لائن کام نمٹا رہے ہیں۔

جاپان کے تمام میوزک اور ڈانس کے طلبہ و طالبات نے آن لائن تربیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اسکولز بند ہیں جب کہ بچوں کو گھروں پر آن لائن تعلیم دی جارہی ہے۔