سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو

حکام کا کہنا ہے کہ وادیٔ کشمیر میں اس طرح کا ایئر شو 14 سال کے طویل عرصے کے بعد منعقد ہوا ہے۔

ایئر شو میں بھارتی فضائیہ میں شامل مگ-21 بائسن جنگی طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا۔

بھارتی فضائی دستے میں شامل ایس یو 30 طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے۔ یہ طیارے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

حکام کے مطابق ایئر شو بھارت میں آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر جاری اس جشن کا حصہ ہے جسے 'آزادی کا امرت مہا اتسو' نام دیا گیا ہے۔

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایئر شو کی تقریب کا افتتاح کیا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ ایئر شو کا مقصد مقامی آبادی میں حب الوطنی کو بڑھاوا دینا اور نوجوانوں کو بھارتی فضائیہ میں شمولیت کی جانب راغب کرنا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں نے پیرا موٹر اور انتہائی طاقت ور ہینگ گلائڈر کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

شو کے دوراں آکاش گنگا اسکائی ڈائیونگ حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی۔

کشمیری نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کی غرض سے تصویروں کی ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا۔

بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ڈل جھیل کی فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے۔

ایئرشو میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

بھارتی فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق ایئر شو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو ضروری تکنیکی خوبیوں سے بھی روشناس کرایا گیا۔

بھارتی فضائیہ کے ایس یو 30 طیارے فضا میں کرتب دکھاتے ہوئے۔