بھارت میں فضائیہ کے ایک اڈے پر حملہ
بھارت کے علاقے پٹھان کوٹ میں ہفتہ کو علی الصبح کم از کم چار مسلح افراد نے فضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا۔
جھڑپ میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے اور حکام کے مطابق صورت حال اب اُن کے مکمل کنٹرول میں ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی وردیاں پہن رکھی تھی۔
سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں تمام حملہ آور مارے گئے۔