تصاویر: بھارت میں ربہا قبیلے کا روایتی بیکھو تہوار

تہوار کے پہلے دن برادری کے افراد پادری کے گھر کے قریب جمع ہوتے ہیں جہاں وہ روایتی گانے گاتے ہیں اور رقص کرتے ہیں۔

تہوار کے دوران چھتوں پر چاول چھڑکے جاتے ہیں اور قبیلے کے لوگوں کو چاولوں سے بنی شراب پلائی جاتی ہے۔

ربہا قبیلے کے افراد کا ماننا ہے کہ آگ اور ڈھول کی تھاپ سے گاؤں شیطانی روحوں کے اثر سے محفوظ رہتا ہے اور اس سے آب و ہوا صحت بخش رہتی ہے۔

تہوار کے دوران پنڈت اپنے اور گاؤں کے لوگوں کے جسم اور چہرے پر چاول کا پاؤڈر مل لیتے ہیں۔ 

تہوار کے دوسرے دن کا آغاز پوجا سے ہوتا ہے۔ گاؤں کا پنڈت اور ہر گھر سے ایک فرد جنگل میں پوجا کی مخصوص جگہوں پر جا کر دعا مانگتے ہیں اور جانوروں کی قربانی دیتے ہیں۔

جنگل میں اس جگہ کو بھی صاف کیا جاتا ہے جہاں اس قبیلے کے لوگوں کے عقیدے کے مطابق دیوتاؤں کا بسیرا ہے۔

 

تہوار کے دوران ایک پنڈت مذہبی رسم ادا کر رہا ہے۔

سورج غروب ہونے کے بعد پنڈت گھر گھر جا کر گاؤں والوں سے ملاقات کرتے ہیں۔

تہوار کے اختتام پر شام کو جشن منایا جاتا ہے جس میں رقص، موسیقی، کھیل اور کھانا پینا ہوتا ہے۔

خواتین اپنی روایتی رسم ادا کر رہی ہیں۔

بیکھو تہوار کے دوران رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد کئے جاتے ہیں جن میں خواتین بھی حصہ لیتی ہیں۔