بھارتی کشمیر: فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم، سات ہلاک

فائل فوٹو

خبر رساں ادارے رائیڑز نے بھارتی فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مسلح تصادم کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

بھارت کے زیر انتطام کشمیر میں بھارتی فوج نے چھ شدت پسندوں کو ایک جھڑپ میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارتی فوج نے بدھ کو کہا کہ یہ واقعہ منگل کو دیر گئے کپواڑہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں اس سے چند گھنٹے پہلے ووٹرو ں کی ایک بڑی تعداد ریاستی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے آئی تھی۔ علیحدگی اور شدت پسند انتخابات کی مخالفت کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائیڑز نے بھارتی فوجی افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ مسلح تصادم کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بھی فوجی وردیوں میں ملبوس عسکریت پسندوں نے کسشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنڑول کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں دس افراد ہلا ک ہو گئے تھے۔

یہ تازہ جھڑپیں اس وقت ہوئی ہیں جب بھارتی کشمیر کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔

لائن آف کنڑول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ مہینوں میں بھارتی اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان کئی بار گولا باری کا تبادلہ ہو چکا ہے جس میں دونوں جانب 20 کے لگ بھگ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔