اسٹیٹ آف پریس حصہ دوم: عارفہ خانم شیروانی

Your browser doesn’t support HTML5

وائس آف امریکہ اردو سروس کی خصوصی سیریز ’اسٹیٹ آف پریس‘ میں ہم نے بھارت اور پاکستان میں صحافیوں سے گفتگو کر کے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ اپنا کام کرنے کے لیے کتنے آزاد ہیں۔ سیریز کے دوسرے انٹرویو میں سارہ زمان نے معروف بھارتی اینکر عارفہ خانم شیروانی سے بات کی جو کہتی ہیں کہ مودی حکومت اور بھارتی معاشرے کے دیگر حصوں کی طرح اب بھارتی صحافی بھی قوم پرستی کے رنگ میں رنگے جا رہے ہیں۔ اسٹیٹ آف پریس میں کئی صحافیوں نے بات کرنے سے انکار بھی کیا۔ اگر آپ صحافت میں اپنے تجربے کے بارے میں ہم سے بات کرنا چاہتے ہیں تو رابطہ کیجیے۔