بھارتی کشمیر میں ’کرونا کرفیو‘ میں نرمی

نرمی کے باوجود پورے جموں و کشمیر میں تا حکمِ ثانی جمعے کی شام سے پیر کی صبح تک کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی۔

 رات کے اوقات میں کرفیو کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی پچاس فی صد گنجائش کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں کرونا کے باعث اموات اور مثتب کیسز میں کمی کے باعث کرفیو میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلسل ایک ماہ سے کرفیو نافذ ہونے کے باعث بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی معیشت متاثر ہورہی تھی۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق 5 اگست 2019 کے بعد اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ ہونے والے لاک ڈاؤن سے جموں و کشمیر کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے۔

کاروباری سرگرمیوں پر پابندی کی وجہ سے محنت کش طبقے کی معاشی پریشاینوں میں بھی اضافہ ہورہا تھا۔

چیمبر آف کامرس اور مقامی تنظیموں نے حکومت سے ایس او پیز کے ساتھ کاروباری پابندیوں میں نرمی کی اپیل کی تھی۔

مقامی تاجروں نے ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کے باوجود کرونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔