بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی برقرار

مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

گزشتہ جمعہ کو ایک مقامی علیحدگی پسند کمانڈر برہان الدین وانی بھارتی فورسز سے جھڑپ میں مارا گیا تھا، جس کے بعد سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے شروع ہوئے۔

کشمیر کی وادی میں کرفیو نافذ ہے اور جمعے سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

گزشتہ ہفتہ کے روز سے لے کر پیر تک کرفیو کے نفاذ کے باوجود بھارتی کشمیر میں مشتعل نوجوانوں کے مظاہرے جاری رہے۔

مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔