تارکین وطن کو عارضی پناہ دینے پر ملائیشیا اور انڈونیشیا میں اتفاق
انڈونیشیا اور ملائیشیا کی حکومتوں نے انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بننے والے سمندر میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کو عارضی طور پر پناہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تقریباً 3,000 تارکین وطن جو کشیوں میں تھے کو یا تو بچا لیا گیا ہے یا وہ ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کے ساحلوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سمجھوتے کے تحت ملائیشیا اور انڈونیشیا اندازاً 7,000 تارکین وطن کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرتے رہیں گے۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس شرط پر انہیں عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے اگر بین الاقوامی برادری کی طرف سے ان کی واپسی کا عمل ایک سال میں مکمل کیا جائے۔
صوبے آچے میں عارضی پناہ گاہ میں تارکین وطن میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
متاثرین صوبے آچے میں اپنے بال بنوا رہے ہیں۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مقامی ماہی گیروں نے بدھ کو کمزور اور بھوک کا شکار 400 سے زائد تارکین وطن کو بچانے کے بعد انہیں مشرقی صوبے آچے کے ساحل تک پہنچایا۔