شاہراہ دستور پر مظاہرین کی ’بستی اور عارضی اسکول'

حکومت مخالف پاکستان عوامی تحریک کزشتہ 27 روز سے اسلام آباد میں دھرنا دیے ہوئے ہے۔

عارضی اسکول میں بچوں کے لیے کتابیں اور کاپیاں جمع کی جا رہی ہیں۔

دھرنے میں موجود بچوں کے لیے عارضی اسکول بھی قائم کیا گیا ہے۔

مختلف کلاسوں کے نظام الاوقات سے متعلق تحریر۔

چھوٹے بچوں کے علاوہ بڑی جماعتوں کے طلبا کے لیے بھی درس و تدریس کا انتظام کیا گیا ہے۔

عوامی تحریک کے انقلاب مارچ میں قائم چائے کا ہوٹل۔

دھرنے میں شریک افراد کو مفت موبائل چارچنگ کی سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔

دھرنے میں شریک لوگوں کے لیے قائم اس اسکول میں کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جا رہی ہے

شاہراہ دستور پر دن کے وقت بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

دھرنے میں شریک ایک شخص اسی احتجاج میں شامل ایک حجام سے بال کٹوا رہا ہے۔

عوامی تحریک کے مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو لاہور سے انقلاب مارچ کے ہمراہ آئے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کے ملبوسات کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک اسٹال لگایا گیا ہے جہاں سستے داموں کپڑے فروخت ہو رہے ہیں۔